پاکستان گزشتہ دو سال کے دوران غیرملکی سیاحوں کی پہلی ترجیح بنا رہا۔ 2024 اور 2025 میں مجموعی طور پر 44 لاکھ سے زائد افراد سیاحتی ویزوں پر پاکستان آئے۔ایف آئی اے نے مربوط سرحدی نظام کی مدد سے رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران 21 لاکھ 83 ہزار غیرملکی سیاح پاکستان آئے، سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 22 لاکھ 90 ہزار ہوگئی۔
سیاحتی ویزوں پر سب سے زیادہ لوگ افغانستان سے پاکستان آئے، 2 سال کے دوران 12 لاکھ 16 ہزار 873 افغان باشندوں نے وزٹ کیا، افغانستان سے سالانہ بنیاد پر سیاحوں کی آمد میں بتدریج کمی دیکھی گئی، میں 6لاکھ 41 ہزار اور 2025 میں 5لاکھ 75 افغان شہری آئے۔
برطانیہ کے سیاحوں کا دوسرا نمبر،10لاکھ 17 ہزار افراد کی پاکستان آمد ریکارڈ کی گئی، 2024 میں برطانیہ سے 5 لاکھ 3 ہزار اور 2025 میں 5 لاکھ 14 ہزار سیاح آئےْتیسرے نمبر پر امریکا سے 5 لاکھ 9 ہزار 947 سیاح پاکستان آئے، 2024 میں 2لاکھ 61 ہزار اور 2025 میں 2لاکھ 48 ہزار امریکی سیاحوں کی آمد ہوئی۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران ایران سے 2 لاکھ 59 ہزار 720 اور کینیڈا سے 2لاکھ 34 ہزار 129 سیاح آئے، 2 سال کے دوران چین سے ایک لاکھ 59 ہزار 688 سیاح پاکستان آئے، آسڑیلیا کے ایک لاکھ 17 ہزار 732 باشندے گھومنے پھرنے پاکستان آئے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں