پاکستان

کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائے، شاہ محمود قریشی

کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، پرُامن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے اور قانون ہاتھ میں نہ لے۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھنی ہے، کور کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنایا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتجاج کرنا آئینی اور قانونی حق ہے، پُرامن احتجاج ریکارڈ کروانا ہمارا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri