بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.6°C
Saturday, 19 September 2026 | پاکستان: 8 ر بیع الثانی 1448
ایرانی قیادت کی پہلی اور دوسری سطح ختم ،ٹرمپ کا آج بھی ایران پر مزید سخت حملوں کا اعلان

ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے: ٹرمپ

Thursday, 18 June, 2026

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کو اس کے اچھے برتاؤ سے مشروط کردیا۔ایک بیان امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے 60 دن کی مدت کوئی مشکل ڈیڈ لائن نہیں، امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی۔
امریکی اور ایرانی صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے، بطور ثالث اس کی توثیق کی ہے: وزیر اعظمڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا بہت سارا پیسہ منجمد کیا ہے اور وقت آنے پر یہ واپس کریں گے ، ایران نے مثبت رویہ اپنایا تو پابندیوں کے حوالے سے پیشرفت ہوسکتی ہےجب کہ ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا ، جوہری ذخائر سے متعلق تکنیکی بات چیت بھی جلد شروع ہوجائے گی ۔
ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی رہنما معاہدے سے خوش ہیں۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے پاکستان اور قطر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *