بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24°C
Wednesday, 29 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

راجن پور ، ڈاکوئوں کا گھر پر حملہ ، ایک شخص جاں بحق

Sunday, 27 October, 2024

راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوں نے ایک گھر پر حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ڈاکو فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈرائیوروں سمیت 4 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ڈی ایس پی کے مطابق گھوٹکی قومی شاہراہ سے 21 دن قبل اغوا کیے گئے 3 ڈرائیور بازیاب کرالیے گئے، مغویوں کو سکھر پولیس نے کڈھڑی کے کچے سے بازیاب کرایا۔پولیس نے شکارپور کے کچے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مغوی بازیاب کرا لیا، وزیر سولنگی کو 2 ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *