بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 4 صفر 1448

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت

Tuesday, 16 April, 2024

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، مزید فیصلہ کیا گیا کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے پلیٹ فارم سے کثیر الجہتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے سعودی عرب کے کلیدی کردار کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مربوط کوششوں پر زور دیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *