بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31°C
Saturday, 18 July 2026 | پاکستان: 4 صفر 1448

مسلم کش فسادات میں مودی کے کردار سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم جاری

Thursday, 19 January, 2023

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر دو قسطوں پر مشتمل ایک سیریز ریلیز کر دی ہے جس کا عنوان ہے “انڈیا : دی مودی کوسچن” ۔ یہ سیریز 2002ء میں گجرات میں مسلم کش فسادات میں ان کے کردار سے متعلق ہے ۔ فسادات میں 2 ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کیاگیا تھا ۔خبررساں ادارے کے مطابق بی بی سی کی سیریز میں جائزہ لیا گیا ہے کہ کس طرح “بھارت میں نریندر مودی کی وزارتِ عظمیٰ مسلسل مسلمانوں سے متعلق ان کے رویے کے بارے میں الزامات کی زد میں ہے ۔ سیریز میں مسلمانوں سے متعلق مودی پر عائد کئے گئے الزامات سے متعلق حقائق کو سامنے لایاگیا ہے اور بھارت کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت (مسلمانوں) کے بارے میں نریندر مودی کی طرزسیاست کا جائزہ لینے کیلئے ان کی پس پردہ کہانی بیان کی گئی ہے ۔بی بی سی کی سیریز میں 2002ء کے گجرات فسادات اور متنازعہ قانون شہریت کے نفاذ میں ان کے کردار کو بھی زیربحث لایا گیا ہے ۔تاہم بی بی سی کی پالیسی کی وجہ سے یہ سیریز صرف برطانیہ میں دیکھی جاسکتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *